• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے امید ظاہر کی ہے کہ 6 ہفتے بعد اللہ اور راستے پیدا کردے گا۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں ڈالتے وقت قانون موم کی ناک بنا ہوا تھا۔

ن لیگی سینیٹر نے نواز شریف کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر کہا کہ آج وہی عدالت ہے لیکن ثاقب نثار نہیں ہیں،اس لئے بہتر فیصلے ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ہفتے بعد اللہ اور راستے پیدا کر دےگا، مریم ہو یا کوئی اور ان سب کا لیڈر نواز شریف ہے۔

مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کو کسی جرم یا کرپشن پر سزا نہیں دی گئی تھی بلکہ انہیں سی پیک منصوبے شروع کرنے اور بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر سزا ملی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کی سزاد ی گئی۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کی وفات کے دکھ پر اولاد کے کاندھے پر سر رکھ کر رونا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا پہیہ گھومتا ہے، آج نواز شریف جیل میں ہیں تو کل کوئی اور ہو گا۔

تازہ ترین