• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ منچلے اپنے شوق کی تکمیل کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔


ویڈیو میں نظر آنے والے اس سر پھرے کو ہی دیکھ لیں جسے نہ صرف پرندوں کی طرح اُڑنے کا شوق ہے بلکہ آسمان پر اڑان بھرتے ہوئے اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے آتش فشاں پہاڑ پر بھی پہنچ گیا۔

اسپین سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑیHoracio Llorens Fernandezنے گوئٹے مالا کے متحرک آتش فشاں de Fuego کا انتخاب کیا اور پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے متحرک آتش فشاں کے اوپر اُڑنے کا شوق پورا کیا، اس دوران خوب تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے گوئٹے مالا کے اس خطرناک آتش فشاں کے پھٹنے کے باعث گذشتہ برس 194افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین