• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پہلی دفعہ پیپلز پارٹی کو ٹرین ٹکٹ خریدنے پڑے‘

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ پیپلز پارٹی کو ٹرین کے ٹکٹ خریدنے پڑے۔

پریس بریفنگ میں فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو اور ٹرین مارچ کو ہدف تنقید بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 300 ٹکٹ خریدے،جس کے انہوں نے 11 لاکھ روپے ادا کیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ٹرین میں سفر کے لئے 300 لوگ پورے بھی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے سندھ کے نام پر پیسے جارہے ہیں اور ان ہی پیسوں سے لندن اور دبئی میں جائیدادیں خریدی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر سراج درانی اجلاس اس لیے ختم نہیں کر رہے تھے کہ انہیں واپس جیل جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مذاق شہباز شریف سے شروع ہوا تھا،دونوں جماعتیں کرپشن کو سیاسی ایمان کا حصہ بناکر چلتی ہیں۔

تازہ ترین