• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مہاتیر محمد پاک فوج اور جے ایف 17 تھنڈر کے مداح نکلے

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان آرمی اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے مداح نکلے۔

مہاتیر محمد نےدورہ پاکستان کے بعد دیے گئے اپنے ٹی وی انٹرویو میں پاک فوج اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کھل کر تعریف کی۔


انہوں نے کہا کہ پاک آرمی بہت مضبوط ہے،حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی،دشمن کو پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دو بار سوچنا ہوگا۔

ملائیشین وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہےپاکستان آرمی کتنی مضبوط ہے،پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتے ہیں۔

مہاتیر محمد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اب جہاز بنانے کے قابل ہے، اس کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کارکردگی بہت زبردست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو نمائش کی گئی،ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان اپنے جہاز ہمیں فروخت کرنا چاہے گا۔

مہاتیر محمد نے انٹرویو کے دوران اس بات کا اظہار بھی کیا کہ اگر پاکستان ایک یا دو جہاز ہمیں دے تاکہ انہیں اڑا کر دیکھیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین