• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ میں بہتری کے لئے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی کی سربراہی میں دیگر عہدیداروں نے وزیراعظم ہائوس میں عمران خان سے ملاقات کی۔

عمران خان سے پی سی بی عہدیداروں کی ملاقات اور اجلاس میں پاکستان میں کرکٹ کی بہتری پر وزیراعظم نے کھل کر بات ہوئی۔

ہارون رشید کے بریفننگ شروع کرنے پر وزیراعظم نےدلچسپ تبصرہ کیا اور کہا کہ میں نے 40 سال کرکٹ کھیلی ہے،مجھے کرکٹ پر بریفنگ نہ دیں۔

عمران خان نے پی سی بی کے مجوزہ تمام پلان مسترد کردیے اور بورڈ عہدیداروں سے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو مصلحتوں سے باہر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کونسا سسٹم ہے کہ حالیہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک بھی مقامی کھلاڑی نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی سسٹم نے بھی پاکستان کرکٹ کو بہتر نہیں کیا،پاکستان میں آسٹریلین کرکٹ طرز کا سسٹم لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلین طرز پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی صرف 6 ٹیمیں بنائیں، پنجاب سے2 ٹیمیں بنا کر باقی صوبوں سے ایک ایک ٹیم بنائی جائیں۔

تازہ ترین