• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں کینگرو فٹ بال کھیلنے پہنچ گئے


یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی فٹبال کھیلنے کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے ان کینگرو کے گروپ کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے بن بلائے مہمان کی طرح فٹبال میچ کے دوران نہ صرف غیر متوقع انٹری دی بلکہ فٹبال کھیلنےکا شوق بھی بھرپور انداز میں پورا کیا۔

یہ مناظر آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے فٹبال گراؤنڈ میں اُس وقت دیکھے گئے جب دومقامی بچوں کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک آوارہ کینگروکے گروہ نے انٹری دی جیسے کہہ رہے ہوں کہ ہمیں بھی فٹبال کھیلنی ہے۔

یوں کینگرو کی آمد سے جہاں میچ کچھ دیر کیلئے رُکا رہا وہیں ننھے کھلاڑی ہکا بکارہ گئے جبکہ شائقین فٹبال کھیلتے کینگرو کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے لگے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تازہ ترین