• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لمبی چھلانگ لگانے پر نوجوان منہ کے بل گرپڑا


کہتے ہیں کہ ایک وقت میں ایک ہی کام پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ورنہ ایک تیر سے دو شکار کرنے کے چکر میں لینے کے دینے بھی پڑ سکتے ہیں۔

برف پوش پہاڑوں پر اسکیئنگ کے دوران نوجوان کھلاڑی نے اپنی اسکیئنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے دوران کرتب دکھانے کی ٹھانی۔

اسکیئرنے لمبی چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ تو کر ڈالا لیکن اپنا توازن درست نہ رکھ پایا اور دھڑام سے گر کر برف کی تہہ پر پھسلتے ہوئے نیچے جاگرا۔

نوجوان بلا وجہ کایہ کرتب دکھانے پر معمولی زخمی تو ہوا لیکن مستقبل میں ایسا کرنے سے توبہ ضرور کرلی۔

تازہ ترین