• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کی ازسرنو بحالی رپورٹ 15اپریل تک طلب

وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کی ازسرنو بحالی کا منصوبہ تیار کرکے 15اپریل تک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزنہ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں قطر سے 200 مکعب فٹ یومیہ گیس اضافی لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم خریداری سے پہلے اس فیصلے کی کابینہ سےمنظوری لی جائے گی۔

ای سی سی نے ایل این جی کی قیمت طے کرنے کے لئے جائزہ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔نئے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے لئے پورٹ پر موجود سامان سرچارج کے بغیر کلیئر کرانے کی منظوری دے دی گئی۔

انشورنس سیکٹر میں ریگولیشن بہتر بنانے کے لئے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کو دو ماہ تک اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، جبکہ انشورنس سیکٹر کے لیے نیا ریگولیٹر لانے کی تجویز دو ماہ کے لیے موخر کر دی گئی۔

خیبر پختونخواہ کے علاقے ٹل اور ہنگو کے علاقوں کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین