• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا ،اقبال قاسم

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے پی ٹی کو 1-4سے شکست دے کر آل پاکستان نیشنل بینک فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نعیم نے دو گول اسکور کئے۔

نیشنل بینک کے تعاون سے کالونی اسپورٹس فٹبال کلب گرائونڈ پر کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے اسپورٹس چیف اقبال قاسم تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک ہمیشہ کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت کرتا رہے گا۔نیشنل بینک، صدر عارف عثمانی کی زیر سرپرستی ملک بھر میں کھیلوں میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

میچ سے قبل مہمان خصوصی اقبال قاسم کا دونوں ٹیموں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر انور فاروقی، گلفراز خان، ندیم اختر، ضمیرالسلام، عظمت اللہ خان، سعید آزاد، سید ابوذرامرائو، قمر علی قریشی، ناصر اسماعیل، اسحاق عثمان بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ فٹبال حلقوں کے لوگ بھی ہمراہ موجود تھے ٹورنامنٹ آرگنائیزرضمیرالسلام نے مہمان خصوصی اقبال قاسم کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کی، پاکستان سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے پی ٹی کے خلاف شروع سے لیکر آخر تک شاندار کھیل پیش کیا ۔

کے پی ٹی نے گول برابر کرنے کی سرتوڑ کوششیں کی لیکن فاتح ٹیم کی مضبوط دفاع کے سامنے بے بس نظر آئے نعیم نے پہلے ہاف کے آخری لمحات کے انجری ٹائم 46ویں منٹ میں گول اسکور کرکے پاکستان سیول ایوی ایشن اتھارٹی کی 0-2سے پوزیشن کو مستحکم کرلیا کھیل کے دوسرے ہاف میں 55ویں منٹ میں جمال نے گول کرکے کے پی ٹی کے جانب سے ایک گول کے خسارے کو کم کیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی شاندار حکمت عملی سے گیند پر گرفت مضبوط کرکے مخالف ٹیم کے گول پر کئی خطرناک حملے کئے نعیم نے 79ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اسکور کیا، 83ویں منٹ میں سعید نے چوتھا گول کرکے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اسکور کو 1-4کردیا، میچ میں کامیابی حاصل کی اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تازہ ترین