• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ پیٹرز برگ:یوم پاکستان کی تقریب منعقد

 روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں بھی یوم پاکستان روائتی ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔

پاکستان ڈے کی مناسبت سے ہونے والی بڑی تقریب پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام سینٹ پیٹرزبرگ کے مین کیفے میں ہوئی۔

تقریب میں پاکستان کمیونٹی کے صدرڈاکٹر فاروق خان ہوتی، ڈائریکٹر آصف صدیقی، نوشادملک، اظہر شیخ، کامران شاہد، چوہدری یاسین، ڈاکٹر غفران اور دیگر کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ صدر ڈاکٹر فاروق خان ہوتی اور ڈائریکٹر اصف صدیقی نے کہا کہ اگرچہ ہم اپنے وطن سے دور ہیں لیکن ہر لمحہ اور ہر گھڑی اس کی یاد آتی اور وہاں ہونے ایک ایک سانحہ پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں خصوصی طورپر تیار کیا گیا قومی رنگوں سے مزین کیک حاضرین کی پرجوش تالیوں کی گونج میں کاٹا گیا- تقریب کے آخر میں روس اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کی تواضع شاندار پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔


تازہ ترین