• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے278رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم آج کے میچ میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

فنچ اور عثمان خواجہ نے ٹیم کو اچھا آغاز دیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 56 رنز بنائے، فنچ آج لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 39رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ایک روزہ میچوں میں یہ ان کی پہلی وکٹ ہے۔

شان مارش صرف 5 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار ہوئے، ہینڈز کو بھی عماد وسیم نے 7 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

اسٹوئنس کو یاسر شاہ نے 2 رنز پر کلین بولڈ کیا، دوسرے اینڈ پر عثمان خواجہ نے نصف سنچری مکمل کی، وہ بھی 62 کے اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

چار وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل اور کیرے نے ٹیم کو سہارا دیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 134 رنز بناکر پوزیشن مستحکم کردی۔

میکسویل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز بنائے اور سنچری سے صرف 2 رنز کی دوری پر رن آؤٹ ہوگئے۔

کیرے محمد حسنین کی گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی کوشش میں 55 کے اسکور پر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

یوں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔

محمد حسنین، عماد وسیم اور یاسر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین