• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اپنے ہی 6 فوجی مار دیئے، ہیلی کاپٹر بھی تباہ

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت کاایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا جس کا بھانڈا خود بھارتی میڈیا نے پھوڑ دیا، بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی سے نہیں بلکہ بھارتی فوج کے میزائل سے ہی تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6فوجی مارے گئے تھے۔بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مرنے والوں کے لواحقین اور پورے بھارت سے جھوٹ بولتی رہی ہے۔ پاکستان میں بھارتی افواج کے برعکس ایسے کسی واقعے کی پوری ذمے داری لی جاتی ہے، بھارتی افواج دوست اور دشمن میں تمیزکی اہلیت ہی نہیں رکھتیں،یہ واقعہ پاکستان اور بھارت کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں فرق کا واضح ثبوت ہے۔

تازہ ترین