• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آنند بخشی‘کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 17برس بیت گئے

معروف نغمہ نگار بھارتی گیت کار "آنند بخشی "کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 17برس بیت گئے۔

21جولائی 1930کوراولپنڈی میں پیدا ہونیوالے مشہور معروف بھارتی نغمہ نگار آنند بخشی کے گیت آج بھی لاکھوں کروڑوں لوگوں کے کانوں میں رَس گھول دیتے ہیں۔

آنند بخشی نے ابتدا میں گلوکاری بھی کی لیکن انہیں اصل شہرت فلموں کے گانے لکھ کر ہی ملی۔

انہو ںنے 60 کی دہائی سے 90 کی دہائی تک شاندار گیت تخلیق کئے۔ان کے تحریر کردہ خوبصورت لفظوں اور جملوں کو لتا منگیشکر، رفیع،کشور کمار سمیت تمام نامورگلوکاروں نے اپنی آواز دینا اپنے لیے اعزاز سمجھا۔

1997کی بلاک بسٹر بالی وڈ فلم" دل تو پاگل ہے"کے گانوں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرکے ان کے فنی کیریئر کو چار چاند لگا دئیے ۔

دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا آنند بخشی71 سال کی عمر میں30مارچ 2002میں اپنے مداحوں کو سو گوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

تازہ ترین