• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کل ایک منزلہ گھر کے اوپر پورشن بنا کر اسے کرایہ پر دینے کا بہت رحجان ہے، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کرایہ دار رکھنے کے بجائےایک ایسا گھر چاہتے ہیں، جوشاہانہ طرزِ زندگی کاآئینہ دار ہو، ماحول آرام دہ ہو اور بیرونی حصہ شاندار نفاست کا نمونہ پیش کرے، ساتھ ہی وہ چاروں اطراف سے قدرتی خوبصورتی میں گھرا ہوا ہو۔ اس طرح کاخوابوں کا ایک منزلہ گھر یا ون یونٹ بنگلو خریدنا یا تعمیر کروانا ہر متوسط طبقے کے فرد کی خواہش ہوتی ہے۔

جدید اور دلکش

گھر کا ڈیزائن ایسا ہونا چاہیے، جو اسے خوبصورت اور دِل فریب بنائے۔ گھر کی تعمیر کے دوران ڈیزائن کو سادہ رکھا جارہاہے تو سرخ ٹائلوں سے بنی چھت اور تیز سفید روشنیاں اسے بہت سا حُسن عطا کرسکتی ہیں۔ سرخ اینٹیں متاثر کن نظر آتی ہیں اور ایسے گھر میں خوبصورتی کی علامت ہوتی ہیں، جو بالکل سادہ ہوتا ہے۔

شیشوں سے مزین

اگر کوئی گھر جدید انداز کے شیشوں سے مزین ہے تو آپ اسے کسی صورت بھی پُرانے طرز کا نہیں کہہ سکتے، جس کی وجہ شیشے کی دیواریں اور اس کا اندرونی ڈیزائن ہے۔

پتھروں کا ٹرینڈ

اگر آپ اپنے گھر کو ہر رُخ سے روایتی فارم ہاؤس دکھانا چاہتے ہیں تو پھراس کی تعمیر کے دوران پتھروں کا استعمال یقینی بنائیں۔ پتھروں سے بنی دیواریں دیہی انداز دیتی ہیںاور ان کی وجہ سے اندرونی حصہ خوشگوار تاثر دیتا ہے۔

تین بیڈروم

یہ مت سوچیں کہ ایک منزلہ گھر میں ہمیشہ کم کمرے ہی ہوں گے۔ اس طرح کے گھر میں بہت سی رہنے کی جگہ کے ساتھ ساتھ 3بیڈ روم اور 2 فیملی باتھ روم بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ غیر معمولی اُونچی چھت اور بیرونی حصے میں مختلف درجے اسے روایتی ایک سے زیادہ منزلوں والے گھر جیسا بنا سکتے ہیں۔

چھوٹا اور نفیس

گھر کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو اس کے لیےسائز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ جب تک آپ کے پاس ضرورت کے تمام کمرے موجود ہوتے ہیں، تب تک آپ کو کسی بڑے گھر کی ضرورت نہیںپڑتی۔ ایک چھوٹا، جدید اور خوبصورت گھر ہمیں یہ باور کرواتاہے کہ چھوٹا گھر بھی کافی وضع دَار ہو سکتا ہے۔

آرٹسٹک اسٹرکچر

پُر کشش ستونوں کی مدد سے ایک منزلہ گھر کے معیار کو بہت بلند کیا جاسکتاہے۔ اس کے لیے نت نئے آئیڈیاز کام کرسکتے ہیں جیسا کہ رنگوں کا بہترین استعمال اسے زبردست انداز دے سکتاہے۔ سفید و سرمئی رنگوں والے پتھروں سے ڈھکی دیوارایک عمدہ ذوق سامنے لاتی ہے جبکہ گہرے سرمئی رنگ کی چھت اسے اور بھی جدید بناسکتی ہے۔

کشادہ اور ہوادار

کشادہ اور کھلا گھر جس میںڈائننگ روم ، لیونگ روم اور باورچی خانے کی جگہیں الگ الگ نمایاں ہوں، سیدھے ستون، فرش کی مدھم ٹائلیں اور چھت سے لٹکتی روشنیاں اِسے رہنے کیلئے ایک جداگانہ احساس دیتی ہیں۔ گھر میں رکھے نرم اور آرام دہ قالین اچھے لگتے ہیںاور باہر سے آنے والی قدرتی روشنی گھر کا منظر اور بھی نمایاں کرسکتی ہے۔

پول اور لینڈ اسکیپ

اگر جگہ ہو تو گھر کے بیرونی حصے میں ایک چھوٹا سا پو ل عمدہ اضافہ ہو سکتاہے۔ لینڈ اسکیپ ڈیزائنرز ایسی جگہیں بنانے پر خاص توجہ دیتے ہیں، جو گھر کے بیرونی حصے کو سنوار دیں۔ پول کے ساتھ موجود لاؤنج شاندار سامان کے ساتھ سستانے کی بہترین جگہ ہوسکتی ہے، جہاں آپ سکون سے اپنے پسندیدہ ناول اور میوزک کا مزہ لے سکتے ہیں۔

آرام کرنے کے مخصوص حصے

پول کے ساتھ موجود دالان پر شفاف کھسکنے والے دروازوں کے ذریعے سونے کیلئے شاندار کمرہ بنایا جاسکتاہے۔ حَسِین رنگوں کی آمیزش، جدید روشنی اور دلکش لوازمات سے سجا یہ دالان آپ کے مہمانوں کو حیرت میں ڈال سکتاہے۔

تازہ ترین