• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں غیر قانونی مارکیٹ گرا دی گئی

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تاج پور روڑ پر واقع غیر قانونی مارکیٹ کو ضلعی انتظامیہ نے گرا دیا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمین واگزار کرانے کے لیے یہ کارروائی کی تھی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 15 دکانوں کو گرایا گیا، غیرقانونی طور پر قائم 2سروس اسٹیشن اور 2ورکشاپس بھی گرادی گئیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 6 کنال، 10 مرلہ زمین کو واگزار کرایا گیا ہے جس کی مالیت 40 کروڑ روپے ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی زمین پر اب پودے لگائے جائیں گے۔

تازہ ترین