• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شنگھائی 5G کوریج والا دنیا کا پہلا شہر بن گیا

چین کا تجارتی مرکز شنگھائی فائیو جی کوریج اور براڈ بینڈ گیگا بائٹ نیٹ ورک کے ساتھ دنیا کاپہلا ڈسٹرکٹ بن گیا۔

فائیو جی اگلی جنریشن کی سیلولر ٹیکنالوجی ہے، جس کی ڈاؤن لوڈاسپیڈ فور جی ایل ٹی ای نیٹ ورک کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے۔

شنگھائی کے ضلع ہینگ کو میں ہفتے کو باضابطہ طور پر فائیو جی کی سروس کا آغاز کردیا گیا ہےجہاں مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لئے تین ماہ پہلے ہی سے فائیو جی بیس اسٹیشنز تعینات کردیئے گئے تھے۔

افتتاحی تقریب کے دوران شنگھائی کے نائب میئر وو چنگ نے نیٹ ورک پر پہلی فائیو جی ویڈیو کال کی۔

چین کے مقامی ٹیلی کام اور انڈسٹری ریگولیٹر ادارے شنگھائی میونسپل اکنامک اینڈ انفارمیشنائزیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژینگ جیامنگ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک شہر میں 10ہزار بیس اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گےاور توقع ہے کہ 2021ء میں یہ تعداد بڑھ کر 30ہزار سے تجاوز کرجائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین