• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2017ء میں ناقص کھانے کی شکایت پر برطرف کیا جانے والا بھارتی فوجی آئندہ انتخابات میں وزیراعظم مودی کا مقابلہ کرے گا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیج بہادر کا کہنا ہے کہ ’’میں اُترپردیش کے بنارس حلقے سے بحیثیت آزاد امیدوار وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑوں گا‘‘

بی ایس ایف کانسٹیل کا کہنا ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لئے انتخاب لڑنا چاہتا ہے۔’’میں کرپشن کے خلاف آواز اُٹھائی لیکن برطرف کردیا گیا، میرا پہلا مقصد فورسز میں کرپشن کو ختم کرنا ہے‘‘

واضح رہے کہ 2017ء میں تیج بہادر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میںفوجیوں کو ناقص کھانا دیئے جانے کی شکایت کی تھی جس پر اُسے برطرف کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین