• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نئی ٹیکنالوجی سے ٹیکس نظام کو شفاف بنائیں گے‘

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس نظام کو آسان اور شفاف بنائیں گے۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں ’اقبال اور معیشت‘ پر سیمینار سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر کا دخل کم کرنا چاہتے ہیں ، ان اقدامات کے جلد اثرات نظر بھی آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں کرپشن ہے،40سال کا بگاڑ صرف 7 ماہ میں ختم نہیں کرسکتے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 2 سال کے اندر ٹیکس وصولی اور برآمدات بڑھ جائیں گی، درآمدات اور خسارے کی شرح بھی کم کریں گے۔

تقریب خطاب میں پی ٹی آئی سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ سابق حکمران ووٹ بینک کم ہونے کے ڈر سے سخت فیصلے نہیں کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سخت فیصلے کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے، ان فیصلوں کے مثبت اثرات اگلے 5سال میں نظر آئیں گے۔

ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کا کہنا تھا کہ رزق حلال کے بغیر حقیقی معاشی نظام قائم نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین