• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں بائکو فیول اسٹیشنز پر ایزی پیسہ سے ادائیگی کی سہولت فراہم

پاکستان کے صف اول کے مائیکرو فنانس ادارے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے ملک کی سب سے بڑی انرجی کمپنی بائکو پٹرولیم لمیٹڈ (بائکو) کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت پاکستان بھر میں بائکو کے تمام فیول اسٹیشنز پر ایزی پیسہ اور فیول پیمنٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ سروس بینک کی جانب سے برانچ لیس بیکنکنگ کے اہداف کا بھی حصہ ہے، جس میں ایزی پیسہ صارفین کو ٹرانزیکشنز کرنے اور باسہولت انداز سے تمام بائکو اسٹیشنز پر فیول کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک جدید سہولیات کی فراہمی سے ملک کو تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا، جس کے نتیجے میں پہلے زیادہ بااختیاری اور مالیاتی سہولیات حاصل ہوں گی۔ اپنی نوعیت کی اس سروس کے انتظام میں جہاں فیول کمپنی اپنے فیول اسٹیشنز کے ذریعے بنیادی طور پر برانچ لیس بینکنگ اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات فراہم کرے گی، جس سے صارفین کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہوگی اور وہ پاکستان کی ترقی کرنے والی ڈیجیٹل معیشت کے لئے جدت انگیز سہولیات کو فروغ دے کر نئے رجحان ساز ادارہ بننے کا عزم رکھتا ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی میں یہ اہم پیش رفت پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ کی بھرپور ترقی میں فعال کردار ادا کرے گی۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائممقام سی ای او اسلم حیات نے کہا ’’ایزی پیسہ باسہولت مقامات پر ڈیجیٹل فنانس کی سہولت کی فراہمی میں اپنے قائدانہ کردار کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو باسہولت اور کم قیمت مالیاتی خدمات فراہم کی جائیں۔ صف اول کے انڈسٹریل اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ہم اپنے صارفین کی زندگیوں میں بہتری لارہے ہیں تاکہ ان کے مالیاتی انتظام کی سہولت میں اضافہ لایا جاسکے۔ ایزی پیسہ بدستور جدت انگیز، ٹیکنالوجی سے چلنے والی اور کم قیمت مالیاتی خدمات کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنانے میں پیش پیش ہے‘‘۔

معاہدے پر دستخظ کی تقریب کے موقع پر بائکو میں کسٹمر سروس کے ہیڈ فیاض احمد خان نے کہا ’’بائکو کو ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے ساتھ اشتراک کے ذریعے پاکستان بھر میں اپنے رٹیل آؤٹ لیٹس پر ایزی پیسہ پیمنٹ اور مائیکرو فنانس کی سہولیات متعارف کرانے پر فخر ہے۔ بائکو پاکستان کی سب سے جدید آئل کمپنی ہے اور اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ آرام پہنچانے پر یقین رکھتی ہے۔ ایزی پیسہ جدید ترین انداز سے ادائیگی کی سہولت پیش کرتا ہے اور یہ کراچی سے کوہاٹ تک ادائیگی میں سہولت فراہم کرے گا‘‘۔

تازہ ترین