• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی کمیٹی 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرےگی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر دفاعی کمیٹی 4اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کو پاک فوج کے جوابی ردعمل سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر دفاعی کمیٹی چار اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کمیٹی ارکان کو بھارتی اشتعال انگیزیوں پر پاکستانی ردعمل سے آگاہ کریں گےاور پاک بھارت کشیدگی سے متعلق امور پر بریفنگ بھی دیں گے۔

قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کی سربراہی امجد خان کریں گےجبکہ 21 رکنی کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔

تازہ ترین