• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے بی بی کا نام ہٹانے پر مرتضی وہاب کی مذمت

مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیراعظم عمران خان نیازی کی جانب بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے شہید بی بی کا نام ہٹانے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کوئی وزیراعظم نیازی کو بتائے کے نام تبدیل کرنے کے لیےقانون تبدیل کرنا ہوتاہے۔ قانون سے عاری کپتان صاحب اعلانات سے قبل قانون کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں، بادشاہ نہیں ہیں خدارا اعلانات سے پہلے قانون کو پڑھ اور سمجھ لیں اور جناب آپ شایدبھول گئے کہ کبھی آپ نے قانون کی پاسداری کی بات کی تھی، قانون کی بات کرکے قانونشکنی کوئی پی ٹی آئی والوں سے سیکھے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ خدارا اس ملک میں قانون کی حکمرانی چلنے دیں اپنی آمریت کو بنی گالہ تک محدود رکھیں۔ کپتان صاحب آپکو شاید یاد نہ ہو کہ بی بی شہید نے اس ملک کے لیے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت اس ملک کےلیے اپنی جانوں کےنذرانے پیش کر چکی، آپ کیا جانیں کہ قربانی کیا چیز ہوتی ہے۔

قربانی تو وہ جانتا ہے جس نے ملک کے لئے کچھ کیا ہو، آپ اور آپ کی حکومت نے تو ملک کو تہس نہس کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بی بی شہید کے جاں نثار آپ کے ایسے کسی مضحکہ خیز عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین