مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو کھری کھری سنادی۔
انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے وزیر خزانہ کو محبوبہ مفتی نے دوٹوک انداز میں جواب دے کہ ’اگر آرٹیکل 370 ختم کیا تو کشمیر سے تعلق ختم سمجھو‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے آئین میں جو خصوصی حیثیت دی گئی تھی وہ ختم کی گئی تو بھارت کو دوبارہ سوچنا ہوگا۔
محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ جن شرائط پر ہم آپ کے ساتھ آئے تھے وہ ختم کی گئیں تو سوچنا ہوگا کہ ایک مسلمان اکثریتی ریاست بھارت کے ساتھ رہنا بھی چاہیے گی یا نہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ بھارت آرٹیکل 370 ختم کرتا ہے تو کشمیر کے ساتھ اپنے تعلق پر نئے سرے سے بات چیت کرنا ہوگی،جس کی نئی شرائط طے کی جائیں گی۔
سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو خصوصی خود مختار حیثیت دیتا ہے۔
بھارتی وزیر خزانہ چند روز قبل آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔