• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا کراچی پیکج فراڈ ہے، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی پیکج فراڈ ہے کوئی پیسہ شہر پر خرچ نہیں ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صرف عوام کو تسلی دی گئی ہے۔

پاکستان ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ افتتاح کیئے ہوئے پراجیکٹ پر دوبارہ وزیراعظم نے تختی لگادی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس پارک کو اجاڑنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاتی پارک کے افتتاح کی تحقیقات کروائی جائے کہ سازش کہاں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلانات بس اعلانات ہی ہیں، سندھ کو ترقیاتی پیکج کے 162 ارب روپے میں سے ایک روپیہ نہیں ملے گا۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے وزیراعلی کو تو بلایا نہیں، پیسے کیسے سندھ کے مفاد میں استعمال ہوں گے، ترقیاتی پروگراموں کے نام پر سندھ کو صرف بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں 32 سالوں میں 30ہزار لوگ مروادیے 11 بار الیکشن جیت گئے پھر بھی انکے پاس کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کے مفاد میں ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی عوام کو نقصان ہوا ایف سی ایریا پاکستان کواٹرز کے مکین رل گئے ،وزیراعظم نے بھی ہمارے زخموں پر مرہم نہیں رکھا۔

تازہ ترین