• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 328 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،شعیب ملک کی جگہ آج کے میچ میں بھی عماد وسیم قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر327 رنز بنائے اور پاکستان کو 328 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اننگز اوپن کی اور پہلی وکٹ پر 134رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

اس دوران دونوں ہی اوپنرز نے اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کی اور کئی دلکشن اسٹروکس کھیلے،ایرون فنچ 53 رنز بناکر عثمان شنواری کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

عثمان خواجہ نے جان مارش کے ساتھ مل کر 80 رنز کی شراکت قائم کی،214 کے اسکور پر 98 رنز پر کھیل رہے  آسٹریلوی اوپنر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے،ان کی وکٹ بھی عثمان شنواری کے حصے میں آئی۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 274 کے اسکور پر گری،جان مارش 61 رنز کی اننگز کھیل کر جنید خان کا شکار بن گئے۔

آسٹریلیا کے چوتھے آوٹ ہونے والے بیٹسمین اسٹونس تھے، جو 4 رنز بناکر عثمان شنواری کی تیسری وکٹ بن گئے۔

پانچویں آوٹ ہونے والے بیٹسمین گلین میکس ویل تھے جو 33 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیل کر جنید خان کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 10 چوکے 3 بلند و بالا چھکے لگائے۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 314 کے اسکور پر گری،ایلکس کیری صفر رنز پر جنید خان کا تیسرا شکار بن گئے۔

ہینڈرز کومب 8 رنز بناکر عثمان شنواری کی چوتھی وکٹ بنے تو آسٹریلیا کا اسکور 7 وکٹ پر 318 رنز تھا۔

پاکستان کے عثمان شنواری نے 4 اور جنید خان نے 3 وکٹ اپنے نام کیں جبکہ کوئی اور پاکستان بولر خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہا۔

آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے دوران آسٹریلیا کی طرف سے 2 سنچریاں اسکور ہوئیں جو کپتان ایرون فنچ نے پہلے اور دوسرے میچ میں کیں جبکہ پاکستان کی طرف سے 4 سنچریاں ہوچکی ہیں،جن میں سے 2 وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جبکہ عابد علی اور حارث سہیل نے ایک ایک سنچری بنائی۔

تازہ ترین