• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاں بحق طالبات کی یاد میں ان کی ڈیسک پر پھول رکھے گئے

بھکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی6 طالبات کا آج نویں کلاس فزکس کا پیپر  تھا جسے دینے کے لیے وہ تو نہ  پہنچ سکیں مگر طلبا نے ان کی نشستوں پر پھول رکھ کر انہیں یاد کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھکر ٹریفک حادثے میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبات کی یاد میں ان کی نشتوں پر پھول رکھے گئے جبکہ طالبات نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

تازہ ترین