• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین پریمیئر لیگ ایک مرتبہ پھر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آگیا، آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے لیگ میچز کی شفافیت پر پھر سوال اٹھادیے۔

ہفتے کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دلی ڈیئر ڈیولز کے درمیان کھیلے گئے میچ پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات لگ گئے۔


اسٹمپ مائیک کے ذریعے دلی ڈیئر ڈیولز کے وکٹ کیپر ریشب پنت کے جملے سے بھارت سمیت دنیا بھر میں کرکٹ حلقوں میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی۔

کولکتہ کی اننگز کے چوتھے اوور میں سندیب لمی چانے کی گیند سے پہلے رشب پنت نے کہا "یہ تو ویسے بھی چوکا ہے"، اس جملے کے بعد اگلی ہی گیند پر روبن اوتھپا نے چوکا لگادیا۔

اس تمام صورت حال کو دیکھ کر سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی نے ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل میچز کو مذاق قرار دے دیا۔

للت مودی نے الزام لگایا کہ آئی پی ایل میں اعلیٰ پیمانے پر میچ فکسنگ کی جارہی ہے۔

سابق کمشنرآئی پی ایل نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں جاری اس گندے دھندے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کب جاگے گا؟

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو اس شرمناک عمل کا کوئی احساس ہی نہیں ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کردیاہے۔

تازہ ترین