فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان بے نامی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر تنازع بڑھ گیا۔
بے نامی بینک اکاؤنٹس کے خلاف آج سےکارروائی کا فیصلہ تعطل کا شکار ہوگیا ،جس پر وزارت خزانہ نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بے نامی اکائونٹس کے معاملے پر کریک ڈائون شروع ہونے سے پہلے ہی تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک سے 2 سے 3 سال کے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں جبکہ مرکزی بینک صرف ایک سال تک کی تفصیل دینے پر آمادہ ہے۔