• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹر عمراکمل نے آسٹریلیا کے خلاف میچ اور سیریز ہارنے کا غم دبئی میں رات کنسرٹ میں منایا۔

عمر اکمل نےکنسرٹ میں جانے کی کسی سے اجازت لی اور نہ ہی کسی کو آگاہ کیا بلکہ خود ہی اپنی ویڈیو بناکر اپ لوڈ بھی کردی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق عمر اکمل ٹیم مینجمنٹ کی اجازت کے بغیر اور کرفیو ٹائم کی پابندی نہ کرتے ہوئے دبئی میں میوزک کنسرٹ میں چلے گئے تھے۔

دلچسپ بات یہ کہ عمر اکمل نے کنسرٹ میں اپنی موجودگی کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی۔

پاکستانی کرکٹر نے اپنے رویے پر معافی تو مانگ لی تاہم انہیں سزا کے طور پر پی سی بی کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے عمر اکمل پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کردیا اور ساتھ ہی انہیں تنبیہ بھی کی ہے۔

طلعت علی کے مطابق عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی ہے کہ وہ چوتھے ایک روزہ میچ کے بعد ٹیم انتظامیہ کی اجازت کے بغیر میوزک کنسرٹ میں چلے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے واقعے پر معافی بھی مانگ لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی مکمل طور پر ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کرکٹر کی جانب سے ایسی کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کرے گا۔

تازہ ترین