• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو آرام دینا ضروری تھا، آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل 7 کھلاڑیوں کو آرام دینا لازمی تھا لیکن اس کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم نے آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کی قوت کو اہمیت نہیں دی۔

دبئی میں سیریز کے اختتام پر پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر سے کھلاڑی مسلسل کھیل رہے ہیں اگر انہیں آرام نہیں دیتے تو وہ گر سکتے تھے، جولائی میں زمبابوے کی سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل اپنے کھلاڑیوں کو آرام کروانا چاہتے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا تھا جو ڈومیسٹک اور لسٹ اے کرکٹ میں بہترین فارمنس دیتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کو میچ فنش کرنے والے بیٹسمینوں کی کمی شدت سے محسوس ہوئی ہے، ہم انگلینڈ کی ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ میں اس خامی پر خاص طور پر کام کریں گے ۔

تازہ ترین