• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے ذہنوں کو باشعور بنائیں، بچوں کو کتابیں دلوائیں

آج دنیا بھر میں چلڈرنز بک ڈے منایا جا رہا ہےیہ ایسے وقت میں منایاجارہا ہےجب بچوں میں کتب بینی کا شوق ختم ہوتاجارہاہے۔

مطالعہ حصول علم کابڑا زریعہ ہے،مگر آج کےدور میں کتابوں کےمطالعہ کارجحان بہت کم بلکہ ختم ہوتادکھائی دےرہاہے۔خاص طورپربچوں میں تدریسی کتب کےعلاوہ مطالعہ کاشوق اورذوق نہ ہونےکےبرابر ہے۔

ماہرین کےنزدیک اس کےپس پشت عوامل میں گھریلوماحول ،تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم اورتربیت کافقدان،الیکٹرانک میڈیا اورانٹرنیٹ اورموبائل فون کابےدریغ استعمال شامل ہیں،نہ وہ کتاب تخلیق ہورہی ہے جسے بچہ دلچسپی سے پڑھے اور نہ ہی وہ بچے جنم لے رہے ہیں جو کتاب کو پڑھنے میں شوق رکھتے ہوں ، ہمارے تعلیمی اداروں میںتدریس ہے سند ہے مگر علم نہیں ہے۔

مطالعہ سے بچوں کے تخیل اورتخلیقی صلاحیتوں میں نکھار تو پیدا ہوتا ہی ہے،اس سے زبان کی مہارت اور روانی میں بھی اضافہ ہوتاہے اوراس مقصد کےلئےبچوں میں ابتدا سے ہی یہ رجحان پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔

گھروں میں کتابوں کارجحان ہوناچاہئے،گھروں میں لائبریریاں بنائی جائیں،بچوں کو کتابوں کی طرف ایک بار پھر راغب کیاجائے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ اسکرین ٹائم کے منفی اثرات سے بچاؤ کےلئے بھی بچوں میں ان کی پسند کےموضوع پر کتابوں کےمطالعہ کی جانب راغب کرنابےحد ضروری ہے۔

ٹیکنولوجی کےموجودہ دور میں یہ بہت مشکل کام ہے کہ بچوں کو ٹی وی ، وڈیو گیم ، اسمارٹ فون اور ایپس کی بجائے کتابوں کی جانب راغب کیاجائے،تاہم کتابوں کو بچوں کےلئے تفریح کازریعہ بنانے سے ہی ان میں مطالعہ کاشوق بیدا ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین