• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طلبہ و اساتذہ کا پاکستان آرمی کے ساتھ ایک دن

مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں اورفیکلٹی ارکان کے ایک گروپ نے آج ملیر چھائونی کراچی میں پاکستان آرمی کے ساتھ ایک دن گزارا۔

اس غیر نصابی سرگرمی کے انتظام کا مقصد طالب علموں کو پاکستان آرمی کے عسکری ماحول اور دفاعی تیاریوں کے حوالے سے روشناس کروانا تھا۔

شرکا نے آرمی کے زیراستعمال اسلحہ،ہتھیاروں اور لائٹ کمانڈو بٹالین کے جوانوں کا دہشتگردوں سے مقابلے مشاہدہ کیا۔

انھوں نے دشوار گزار راستوں پر ٹینکوں کے مخصوص انداز سے نقل وحرکت میں بھی گہری دلچسپی لی۔طالب علموں نے پاکستان آرمی کااس مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین