• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کردیا ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کو ظاہر کرنے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بجٹ سے پہلے لائی جائے گی۔

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری ٹیکس ایمنسٹی کا پر زور مطالبہ کررہی ہے، اسکیم کے خدوخال تیار کیے جارہے ہیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

تازہ ترین