• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور میٹرو منصوبے میں تاخیر پر ایکشن

خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور میٹرو منصوبے میں تاخیرپر ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمان اور ڈی جی پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کو غلط بیانی اور نااہلی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

شوکت یوسف زئی نے واضح کیا کہ مستقبل میں بھی منصوبے میں تاخیر کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس بی آر ٹی سے متعلق رپورٹ کے مطابق تاخیر کی ذمہ داری سیکریٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمان پر عائد ہوتی ہے، اسی لیے انکو عہدہ سے ہٹایا گیا۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بی آر ٹی عوامی منصوبہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور جلد مکمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین