• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری کو چاہنے والی 99 سالہ خاتون چل بسیں

برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری کی سب سے بڑی مداح اور اُن کو بے پناہ چاہنے والی 99 سالہ خاتون چل بسیں۔


این ڈی ٹی وی کے مطابق99 سالہ ’ڈپھنی ڈننے‘ نامی آسٹریلوی خاتون کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ڈپھنی ڈننے شہزادہ ہیری کی ’بہت بڑی فین‘ تھیں ،جو کہ گزشتہ روز نمونیا کے باعث اس دنیا سے چل بسیں۔

آسٹریلوی خاتون کے گھر والوں نے بتایا کہ ڈپھنی ڈننےسڈنی کے ایک اسپتال میں نہایت سکون کے ساتھ یہ دنیا چھوڑ گئیں، انہوں نے کچھ روز قبل ہی اپنی 99 ویں سالگرہ منائی تھی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ڈپھنی ڈننے شہزادہ ہیری کی اتنی بڑی مداح ہیں کہ کوئی اندازہ بھی نہیں کرسکتا اور نا صرف وہ بلکہ شہزادہ ہیری بھی ڈپھنی کی اُن (پرنس ہیری) کے لیے محبت سے بہت اچھی طرح واقف تھے۔ کچھ روز قبل اُن کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دی تھی۔

شہزادہ ہیری کے مبارک باد کے پیغام کے جواب میں ڈپھنی نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ کی مبارک باد نے میرا دن مزید خاص بنا دیا ہے۔‘

شہزادہ ہیری اور آسٹریلوی خاتون ڈپھنی ڈننے کی پہلی ملاقات 2015 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین