• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری بالکل ٹھیک جارہی ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری بالکل ٹھیک جارہی ہے،زیادہ میچز کھلنے سے بیٹسمین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے،ہمیں اچھے فاسٹ بولرز ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے فائٹ کی۔

اس موقع پرراشد لطیف کا کہنا تھا کہ بولرز کی نسبت بیٹسمین کی صلاحیت کو پرکھنا دشوار ہوتاہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ کے پی کے کا باصلاحیت کھلاڑیوں کی فراہمی میں اہم کردار ہے ، نوجوان کرکٹرز کو اچھی کوچنگ ملے تو ان کےکھیل میں بہتری آئے گی۔ باصلاحیت کھلاڑیوں کے سامنے آنے سے بچوں میں مزید شوق پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ کےلئے تیاری بہتر انداز میں ہورہی ہے ۔

تازہ ترین