• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیول میں سالانہ موٹر شو2019 کی رونقیں جاری


جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیول میں سالانہ موٹر شو2019 کی رونقیں جاری ہیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس کوریا کی کئی گاڑی ساز کمپنیوں نے شرکت کی ہے جبکہ دیگر مختلف ممالک سے بھی مشہور و معروف کار کمپنیز شریک ہیں۔

سیول موٹر شو میں ملکی و غیر ملکی کار کمپنیز اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

رواں سال مجموعی طور پر 300سے زائدماڈلز اس ایونٹ کی زینت بنے ہیں۔

7اپریل تک جاری رہنے والے اس موٹر شو میں لاکھوں افرادچمچماتی گاڑیوں کو دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین