• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہیمامالنی کو انتخابی مہم کے دوران گاڑی پسند نہ آئی


بالی ووڈ کی اداکارہ ہیمامالنی کو اپنی انتخابی مہم کے دوران گاڑی پسندنہ آئی جس پر انہوں نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔

ہیما مالنی بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور اپنی انتخابی مہم انہوں نے متھرا سے شروع کردی ہے ۔

متھر امیں انتخابی مہم کے دوران اداکارہ کو لینے آنے والی گاڑی چھوٹی ہونے کی وجہ سے انہیں پسند نہیں آئی اور انہوں نے دوسری گاڑی لانے کا مطالبہ کردیا۔

ہیما مالنی کے مطالبے پر پارٹی ذمہ داران کی طرف سے دوسری گاڑی منگوائی گئی جس کی سیٹ بھی انہیں پسند نہیں آئی اور وہ گاڑی سے اتر گئیں، تاہم بعد میں گاڑی کی سیٹ ٹھیک کرنے کے بعد انہیں دوبارہ بیٹھنے کے لیے کہا گیا تو وہ اسی گاڑی میں بیٹھ کر اپنی مہم کے لیے روانہ ہوگئیں۔

  واضح رہے کہ 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پرمتھرا کے حلقے سے کامیابی کے بعد ہیمامالنی اسی حلقے سے دوبارہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین