• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراتیوں کا تشدد، پیسے لوٹنے والے بچے کی موت

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں شادی کی تقریب میں پیسے لوٹنے والے 11 سالہ بچے کو مبینہ طور پرباراتیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ،جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

گیارہ سالہ بچے کی پراسرار موت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ۔

جھگیاں ناگرہ بند روڈ کے رہائشی عظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا 11 سالہ بیٹا محلے کی بارات دیکھنے گیا،جہاں باراتیوں نے پیسے لٹائے اور ہوائی فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ میرے بیٹے کو2،3افراد نے پکڑ کر لاتوں اور گھونسوں سے مارا ،جس سے وہ بے ہوش ہو گیا،بچے کو اسپتال لائے، جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھجوادی ہے، واقعے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

تازہ ترین