• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شارجہ کے ایکسپو سینٹر میں 46ویں سالانہ واچ اینڈجیولری شو کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔

اسی سلسلے میں شائقین کے سامنے بیش قیمتی زیورات، گھڑیاں اور ہیرے جواہرات بھی پیش کئے گئے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

5روز تک جاری رہنے والے اس سالانہ جیولری شو میں کئی ممالک سے ہزاروں نمائش کنندگان شریک ہیں۔

منتظمین نے چند مشہور برانڈز کے زیورات مہمانِ خصوصی اور وزیٹرزکے سامنے پیش کیے جن کی چمک آنکھوں کوخیرہ کررہی ہے۔

بیش قیمتی جیولری اورہیروں سے سجے زیورات کی سج دھج خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی دکھائی دی رہی ہے۔

ان میں ایسے کئی ڈیزائن بھی موجود ہیں جن کی انفرادی قیمت کئی ملین درہم تک ہے۔

اس بین الاقوامی زیورات کے میلے میں ہزاروں افرادشرکت کررہے ہیں جو 6اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین