• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مزید 16 ٹرینیں اور10 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے‘

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مزید 16ٹرینیں اور 10 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ لاہو رکا قبضہ گروپ مافیا ہے، رائل پام برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے، نوسرباز گروہ دولت کے زور پرسب کو خرید لیتا ہے۔

وفاقی وزیر نےگفتگو کے دوران ٹرین حادثے اور ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر قوم سے معافی مانگی۔

انہو ں نے کہا کہ 18گھنٹے ریل کی بندش پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، ہماری تمام کوشش کو نقصان پہنچا۔

شیخ رشید نےجہانگیر ترین اور شاہ محمود کے معاملے پرشاعرانہ تبصرہ بھی کیا۔

تازہ ترین