• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ کی مراکش حسینہ کے ساتھ ٹک ٹاک پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں قومی کرکٹر یاسر شاہ ایک مراکش حسینہ کے ساتھ پیار بھرے گیت پر لپ سنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔


واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف خاصے مہنگے ثابت ہونےو الے اور سیریز میں شرمناک وائٹ واش کے اگلے ہی روز پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کییہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے باؤلر ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں یاسر شاہ کو کرکٹ میں نمایاں خدمات انجام دینے اور 82سالہ ریکارڈ توڑنے پرصدر مملکت کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

یار رہے کہ یاسر شاہ سے قبل عمر اکمل نےبھی ایسے ہی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں، بعدازاں انہوں نے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تھی لیکن اس باوجود بغیر بتائے ویڈیو شیئر کرنے پر پی سی بی نے عمر اکمل پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

تازہ ترین