• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اگلا الیکشن اکٹھے لڑیں گے،عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اگلا الیکشن انشا اللہ اکٹھا لڑیں گے، ایم کیو ایم کے ارکان سے زیادہ نفیس لوگ کابینہ میں نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی اردو یونی ورسٹی حیدرآباد کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ پہلے سڑکوں کا افتتاح ہوتا تھا، آج ہم یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ لوگوں پر سرمایہ کاری کرینگے تو ملک ترقی کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس ملک نے تعلیم پر توجہ دی وہ ترقی کرگیا، یونیورسٹی کی مخالفت کرنے والے مائنڈ سیٹ کو نہیں سمجھ سکا۔

عمران خان نےخالد مقبول صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ مجھے بعد میں بتائیے گا کہ یونیورسٹی کی مخالفت کرنے والے کیوں ایسا کر رہے ہیں؟

وزیراعظم نے جہلم کے پاس سوہاوہ کے قریب نجی یونی ورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ نجی یونیورسٹی ’’القادر یونی ورسٹی‘‘ میں صوفی ازم اور سائنس کے مضامین پڑھائے جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں بلاول کے انگریزی میں خطاب پرتنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لوگ اردو سمجھتے ہیں، پھر انگریزی میں خطاب کیوں کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین