• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزار پچاس میں بھارت کی آبادی چین سے زیادہ ہوجائےگی

ورلڈ انڈیکس برائے آبادی کے جاری کردی ایک اعلامیہ کے مطابق سن 2050میں بھارت دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گااور اسکی آبادی موجودہ سب سے بڑی آبادی والے ملک سےبھی زیادہ ہوجائے گی۔

جمعہ کو جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق سن 2050میں بھارت کی آبادی ایک ارب 65کروڑ 80لاکھ ہوجائے گی۔ جبکہ چین کی آبادی ایک ارب 36کروڑ چالیس لاکھ ہو گی۔

مغربی افریقہ کا ملک نائیجیریا دنیا کی تیسری بڑی آبادی والا ملک بن جائے گا اوراسکی آبادی 41کروڑ ہوجائے گی۔38کروڑ نوے لاکھ آبادی کے ساتھ امریکا چوتھی بڑی آبادی والا ملک ہو گا۔

انڈونیشیا 32کروڑ دس لاکھ آبادی کے ساتھ پانچویں نمبر پر اور پاکستان 30کروڑ ساٹھ لاکھ آبادی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آجائے گا۔جنوبی امریکی ملک برازیل 23کروڑ بیس لاکھ آبادی کے ساتھ ساتویں اور بنگلہ دیش بیس کروڑ دس لاکھ آبادی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آجائے گا۔

تازہ ترین