• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباڑو میں سرسوں کے تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

سندھ کے شہر اوباڑو میں قومی شاہراہ پر سرسوں کے تیل سے بھرا ایک ٹینکر الٹ گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے باعث سرسوں کے تیل سے بھرا ہوا یہ ٹینکر الٹ گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ٹینکر کے زخمی ڈرائیورنے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹینکر میں 29 ٹن سرسوں کا تیل موجود ہے۔

موٹروے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ ٹینکر ملتان سے کراچی جا رہا تھا کہ اوباڑو میں قومی شاہراہ پر وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

تازہ ترین