• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاع آباد: گٹر میں دم گھٹنے سے 2 سینٹری ورکر جاں بحق

ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے مٹوٹلی میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 مزدور پھنس گئے، دم گھٹنے سے 2 سینٹری ورکر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شجاع آباد میونسپل کمیٹی کے تینوں سینٹری ورکرز مٹو ٹلی کے علاقے میں بغیر کسی حفاظتی سامان کے گٹر کی صفائی کر رہے تھے ۔

اس دوران ایک سینٹری ورکر گٹر میں پھنس گیا جس کو بچانے کے لیے دوسرا ورکر گٹر میں اترا تو وہ بھی پھنس گیا، اسی طرح تیسرا سینٹری ورکر بھی گٹر میں اتر کر وہاں موجود گیس سے بے ہوش ہو گیا۔

اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے ایک سینٹری ورکر کو گٹر سے بروقت نکال کر بچا لیا جبکہ 2 مزدور جاں بحق ہو گئے، ریسکیو نے دونوں مزدوروں کی لاشیں نکال لیں ۔

تازہ ترین