• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور میں چترالی فیسٹیول سجایا گیا جس میں فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے رنگ جمادیا۔

رنگا رنگ رقص کے یہ مناظر ہیں لاہور آرٹس کونسل میں سجے چترالی کلچرل شو کے لاہورمیں مقیم چترال اور کیلاش کے طلبہ نے علاقائی رقص پیش کرکے سماں باندھ دیا۔

موسیقی اور رقص کی اس محفل میں لوک گلوکاروں نے بھی آواز کا جادو جگایا۔

چترال اور گلگت بلتستان کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ اس علاقے کے عام شہریوں نے بھی ثقافتی رقص میں حصہ لیا ۔

تقریب کے شرکاءکا کہنا تھا کہ ایسی ثقافتی سرگرمیاں تفریح کے علاوہ پیار،محبت اوررواداری کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

تازہ ترین