• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں پاکستان کے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی کی تقریب ٹوکیو سے ملحقہ علاقے یاشیو کے کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوئی ۔

پاکستان پیپلزز پارٹی کے سینیر راہنما شاہد مجید ایڈوکیٹ اور یاسر گیلانی یوسف علی کی جانب سے اہتمام کیا گیا برسی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے شہدا کے علاوہ سید مجاہد عباس شاہ مرحوم سرور رانجھا برطانیہ کی والدہ محترمہ نعیم آرایئں رحیمُ آرائیں کے والد محترم محسن باری برطانیہ کے چچا کے ایصال ٹواب کے بھی دعا کروای گئی ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا اسکے بعد جاپان کے شعرا حضرات نے بھٹو شہید کی شاعری پیش کر کے خراج تحسین پیش کیا پی پی کے راہنماوں نعیم آرایئں مرزا خلیل بیگ محسن عباس شاہ لالہ اعظم محمد انیس فیاض شیروانی فیاض سواتی مرزا حسن محسن عباس شاہ سلیم شاہ اصف قریشی انیس احمد اعجاز احمد خواجہ زولفقار ملک سلیم بوئیکی امجد ناگارا سمیت ھر مکتبہ فکر سیاسی سماجی دینی کاروباری صحافی برادری نے شرکت کی۔

اس مو قع پر پنجابی کے مشہور شعرا نوید امین ھم خیال دوست عامر فواد نے اپنے تازہ کلام پیش کیے مسلم انٹرنیشنل سنٹر کے چئیرمین عبدارحمان صدیقی ممتاز صحافی صحیم عباسی غنی یوسفزئی یوسف علی زینت القرقاری علی حسن پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری الطاف غفار سئنئر پاکستانی طیب خان سمیت پی پی کے راہنماوں مرزا خلیل بیگ نعیم ارائیں شاہد مجید یاسر گیلانی نے بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانی رھتی دنیا تک یاد رکھی جاے گی۔

اس موقع پر جزباتی انداز میں نعرے بھی لگاے گئے مقررین نے بھٹو کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیا پروگرام کے آخر میں لنگر بھی تقیسم کیا گیا۔ 

تازہ ترین