• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن کے بے تاج بادشاہ جیکی چن کی 65 ویں سالگرہ


مارشل آرٹ اور ایکشن فلموں میں خداداد صلاحیتوں کے حامل ،کروڑوں شائقین فلم کے دلوں کی دھڑکن لیجنڈری اداکار جیکی چن آج اپنی 65 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ایکشن فلموں کے دیوانوں کے لئے جیکی چن کا نام کچھ نیا نہیں، 7 اپریل 1954 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے جیکی چن نے جوڈو کراٹے اور مارشل آرٹس کے مناظر سے بھر پور فلموں کی وجہ سے دنیا بھر میں نہ صرف غیر معمولی شہرت حاصل کی بلکہ اپنے شعبے میں ایک نمایاں مقام بھی حاصل کیا۔

یہی وجہ ہے کہ ہانگ کانگ سے اپنی اداکارانہ زندگی کا آغاز کرنے والے جیکی چن کے مداحوں کی تعداد کسی طرح بھی مقبول ترین ہالی وڈ اسٹار سلویسڑ اسٹالون، آرنلڈ شیوارز نیگر اور بروس ولس سے کم نہیں ہے۔جیکی چن کی فنی زندگی کا آغاز کئی عشروں سے زیادہ مدت پر محیط ہے جس دوران انہوں نے بہت ساری فلموں میں کام کیا۔

جیکی چن کو یہ اعزاز اور احترام اتنی آسانی سے نہیں ملا، اِس عزت اور شہرت کے پیچھے مجبوری اور محرومیوں کی ایک طویل داستان چھپی ہوئی ہے۔

وہ اس بات کو کبھی نہیں بھولتے کہ ان کی پیدائش اور پرورش کا ابتدائی خرچ ریڈ کراس نے اٹھایا تھا اس لیے وہ اس ادارے کو پابندی سے عطیہ دیتے ہیں،یہاں تک کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے مرنے کے بعد اپنی ساری دولت عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

تازہ ترین