• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک  بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں مطلع صاف اورموسم گرم رہنےکاامکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ملک کےبالائی علاقوں میں بھی موسم بتدریج گرم ہورہا ہے، آج سب سے زیادہ گرمی دادو میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ چھور،نواب شاہ،رحیم یارخان،سکھر اورتربت میں پارہ سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

اب تک ریکارڈ کیےگئےدرجہ حرارت کےمطابق دادو میں 40، چھور،نواب شاہ،رحیم یارخان،سکھر اورتربت میں37،بدین،حیدرآباد36،لاڑکانہ 35،بہاول نگراور ملتان 34 اورسیالکوٹ میں31 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں  موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین