• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ مام ‘چین میں بھی تہلکہ مچانے کیلئے تیار


نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم مام بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے بعد اب چین میں بھی تہلکہ مچائے گی۔

عدنان صدیقی اور سجل علی کی تھرل سے بھرپور پہلی بالی ووڈ فلم مام رواں سال 10مئی کو چینی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

اس سے قبل فلم کا روس اورآرمینیا میں پریمیئر منعقد کیا گیا تھا ۔

روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم مام میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہوربھارتی اداکاری سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ماں اوربیٹی کے جذباتی اور خوبصورت رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سجل علی نے بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔

واضح رہے کہ فلم مام 7جولائی 2017کو ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر سے56کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا اور شائقین کی جانب سے عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری کومداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا جبکہ سری دیوی کی یہ آخری فلم ثابت ہوئی اور وہ 24فروری 2018میں اپنے چاپنے والوں کو چھوڑ کر دنیا سے چلی گئیں۔

تازہ ترین